سوال نمبر 11

بائبل میں تبدیلی کا ثبوت یہ ہے کہ  یسوع مسیح کے دائیں بائیں دو اشخاص مصلوب تھے ۔ ایک حوالے میں لکھا ہوا ہے کہ وہ ’’بدکار ‘‘تھے جبکہ دوسرے حوالے میں لکھا ہے کہ وہ ’’ڈاکو‘‘ تھے۔  اب دونوں بیانات میں سے کونسا بیان درست مانا جائے (لوقا 23:39 بمقابلہ مرقس15:32

جواب

آپ کے اِس اہم ترین سوال کے پہلے حصے کا جواب میں بعد میں دونگا اور اُس کیلئے آپ کو اِنتظار کرنا پڑے گا۔ یہاں پر میں صرف اِن بدکاروں کے حوالے سے ہی بات کروں گا۔لفظ’’بدکار‘‘ کے معنی ’’بُرے کام کرنے والا‘‘ کے ہیں۔ ’’بد‘‘ کے معنیٰ ’’بُرا‘‘ اور ’’کار‘‘ کے معنی ’’کام ‘‘ کے ہیں۔ گناہ خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو، معمولی ہو یا غیر معمولی، چھوٹا یا بڑا، گناہ گناہ ہی ہوتا ہے۔ تاہم ڈاکہ ڈالنا اچھا کام نہیں بلکہ بُرا ہی ہے۔یہی سبب ہے کہ اُن ڈاکووں کیلئے ’’بدکار‘‘ کا لفظ استعمال کرنا معیوب نہیں لگتا۔ ڈاکہ اُن کے بُرے کام کی وضاحت کرتا ہے۔

مشرقی معاشرے میں’’بدکار‘‘ زِناکار کو سمجھا جاتا ہے اور یہ ہماری اپنی سمجھ کی بات ہے۔ یہی سبب ہے کہ جھوٹ بولنے یا عیب جوئی کرنے کو  بدکاری نہیں کہتے۔لہٰذا یہی دونوں بیانات درست ہیں اور اِن میں سے کوئی بھی غلط نہیں۔دونوں ایک ہی بات کو پیش کرتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ بائبل مقدس خُدا کا مُلہم کلام ہے اور اِس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔اِس سلسلے میں میری ایک کتاب’’کیا بائبل مقدس تبدیل ہو گئی‘‘ کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔ خُداوند آپ کو برکت بخشے(آمین)۔

یسوع پر لعن طعن ایک ڈاکو نے کیا یا دونوں نے؟


 

 
     

Home | About Us | Vision & Mission | Courses Available | What We Believe | Testimonies | Photo Gallery | Contact Us

Copyright © 2009, NEW LIFE INSTITUTE. All rights reserved.