سوال
نمبر
13
یسوع مسیح نے اپنے ساتھ مصلوب ڈاکو سے ایمان لانے کے
بعد مخاطب ہو کر کہا تُو آج ہی میرے ساتھ فردوس میں ہو گا۔ جب کہ مسیحی
ایمان کے مطابق یسوع مسیح صلیبی موت کے بعد دفن ہوئے اور تین دِن بعد
جی اُٹھے اور اُس کے بعد چالیس ایام تک مخلتف مقامات پر اُن کا ظہور
ہوتا رہا۔لہٰذا یہ بیان غلط ثابت ہوا کہ تُو آج ہی میرے ساتھ فردوس میں
ہو گا
جبکہ حضور المسیح فردوس میں گئی ہی نہیں ہیں۔ معقول
جواب درکار ہے۔
جواب
سوال خواہ کوئی نہ کیوں نہ ہو اُس کی نوعیت کو دیکھنا
نہایت ضروری ہے کہ آیا یہ سوال کسی مسیحی کا ہے یا غیر مسیحی کا۔ میں
سمجھتا ہوں کہ یہ سوال کِسی غیر مسیحی کا ہے کیونکہ غیر مسیحیوں کے
نزدیک فردوس اور فردوس میں جانے کا جو تصور ہے وہ مسیحی تصور نہیں
بلکہ بالکل مختلف ہے۔ مسیحی ایمان کے مطابق فردوس وہ مقام ہے جہاں خُدا
ہے جس وجہ سے وہاں راحت، امن، سکون اور پاکیزگی ہے۔ دوسرے لفظوں میں
یسوع المسیح بذاتِ خود فردوس ہیں اور جہاں یسوع مسیح تشریف لے گئے وہاں
اپنے ساتھ ایمان لانے والے شخص کو بھی لے گئے۔
یہ سوال بہت سے لوگوں کی سمجھ میں اِس لئے بھی نہیں
آتاکیونکہ وہ لکیر کے فقیر ہیں اور جونہی کوئی شخص اِس جہانِ فانی سے
کوچ کرتا ہو تو اُسے اپنی باتوں ہی سے جنت میں یا جہنم میں پہنچا دیتے
ہیں۔یاد رکھیں کہ فردوس میں لے جانے کا اختیار جس کے پاس ہے وہی لے جا
سکتا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ فردوس میں
جانے کی بات جسمانی طور پر نہیں بلکہ روحانی طور پر ہو رہی ہے۔مرنے کے
بعد ایمانداروں کی روح خُدا کے پاس اُس کے فردوس میں جاتی ہے اور یہ
فانی بدن کیڑوں کی خوراک بن جاتاہے۔ لہٰذا ایمان لانے کے بعدیہ شخص
روحانی پہلو کے اعتبار سے اُسی وقت خُدا کے فردوس میں پہنچ
گیا۔خُداوند یسوع مسیح نے فرمایا کہ راہ حق اور زِندگی میں ہوں اور
کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا(یوحنا14:6)۔
صلیب پر جان دینے کے بعد یسوع مسیح قبر میں دفن ہوئے
اور یہ بات ہمارے سمجھنے کیلئے ہے کہ وہ دفن ہوئے۔حقیقت یوں نظر آتی ہے
کہ یسوع مسیح ہمارے گناہوں کے کفارہ کے طور پر خُدا باپ کے پاس اپنا
خون پیش کرنے گئے تھے کیونکہ عہدِ عتیق میں کاہن خون لے کر پاکترین
مقام میں رکھے ہوئے عہد کے صندوق کے مذ بح کے سینگوں پر لگاتے تھے
اور یوں اُن کے اور قوم کے گناہوں کا کفارہ ہوتا تھا۔اِس کیلئے آپ خروج24باب
کا مطالعہ کر سکتے ہیں جس میں اُس سے بھی پیشتر کی ایک جھلک نظر آتی
ہے۔اِس حوالے کا مقابلہ آپ عبرانیوں
4:14-16
اور پھر عبرانیوں
9باب
سے کر سکتے ہیں۔لہٰذا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یسوع پاکترین مقام یعنی
فردوس میں نہیں گئے۔ خُدا وند آپ کو فہم عطا فرمائے(آمین)۔
یسوع صرف اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کیلئے آیا تھا؟