سوال نمبر 27

شارجہ سے ہمارے ایک بھائی  جناب پیٹر صاحب  پوچھتے ہیں کہ کیا گرجا گھر میں بچوں یا بڑوں کی سالگرہ منانا درست ہے؟

جواب

برادرم پیٹر صاحب، آپ کا سوال بہت ہی اہم ہےاور اس سوال کا جواب اس سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔گرجا گھر عام طرح کا حال، یا کیمونٹی سینٹر نہیں ہوتا۔یہ ایک ایسا مقام ہوتاہے جہاں مقدَسین خُدا کیساتھ میل ملاپ کرتے ہیں۔یہ ایک ایسا مقام ہوتا ہےجہاں خُد اکی حضوری ہوتی ہےاور ہم خُدا سے اور خُدا ہم سے بات کر رہا ہوتا ہے۔اگرچہ یہ عمل ضروری نہیں کہ کسی خاص جگہ پر ہی ہو کیونکہ خُد اکی حضوری کا تجربہ تو کسی بھی جگہ کیا جا سکتاہے لیکن گرجا گھر ایک ایسا مقام ہوتا ہے جو صرف اس کام کیلئے مخصوص ہوتا ہے کہ وہاں خُدا کی پرستش کی جائے اور اُس کے منہ کی باتوں کو سُنا جائے۔اس کے علاوہ کوئی بھی ایساکام جس کا عبادت سے تعلق نہیں ہے گرجا گھر میں نہین کیا جا سکتا۔ ایسے کاموں کیلئے حال بُک کرائے جائیں۔

یاد رکھیں کہ اگر کسی بچے کی سالگرہ منانا ہی چاہتے ہیں  پھراچھا ہو گا کہ گرجا گھر میں صرف ایک شکرگزاری کی عبادت کریں، کلیسیا کو مدعو کریں اور اگر کیک وغیرہ کاٹنا ہے تو  یہ اعلان کیا جائے کہ بعد اس عبادت کیک  گرجا گھر کے باہر کاٹا جائے گا۔اگر آپ کا گرجا گھر اتنا چھوٹا ہے کہ جگہ نہیں تو  بہتر ہو گا کہ کوئی ہوٹل کا حال بُک کریں۔ویسے تو یہ ساری فضول خرچی کے علاوہ کُچھ نہیں ہے تو بھی اگر کرنا ضروری ہے تو پھر ایسا کریں جیسا میں مشورہ دے رہا ہوں لیکن گرجا گھر کے اندرایساکرنے کی ہر گزاجازت نہیں ہونا چاہئے۔ سالگرہ منانا ایک دُنیا وی رسم ہے جو ہیرودیس نے بھی منائی تھی اور اچھا ہو گا کہ خانہ خُدا کو ڈاکووں کی کھوہ نہ بنایا جائے۔اگر کوئی ایسا کرت اہے تو باقیوں کیلئے بھی دروازہ کھولتا ہے۔ پاسبانوں کو بھی اس غرض سے سمجھوتہ نہیں کرنا چہئے کہ اُس خاندان سے کُچھ مِلے گا۔میرا مشورہ ہے کہ وہ بھی اس ناہموار جوئے میں نہ جُتیں۔

اگرآُ پ کے گرجا گھر کی پراپرٹی اتنی بڑی ہے کہ گرجا گھر کے احاطہ میں اتنی جگہ ہے یا گرجا گھر کے اُوپر یا نیچے کوئی ایسا حال ہے  جہاں یہ پروگرام کیا جا سکتاہے تو  یہ کیمونٹی کاکام ہے ضرور کریں لیکن عبادت گاہ میں کبھی نہ کریں۔جب یسوع نے ہیکل میں کاروبار کرنے والوں کو باہر نکالا تو اس کے پیچھے یہی سبب تھا کہ خُدا کے گھر کے تقدّس کو پامال کیا جا رہا تھا۔میں اُمید کرتا ہوں کہ  یہ جواب کسی حد تک آپ کی تسلّی کا سب ہو گا۔خُداوند آپ کو برکت بخشے۔ آمین۔

مسیحیوں پر کتنی دہ یکی فرض ہے؟