|
سوال نمبر
31
2سیموئیل10:18کا
مقابلہ2تواریخ19:18سے
کریں۔ مذکورہ حوالہ جات میں بہت بڑاتضاد پایا جاتا ہے۔غیر مسیحی لوگ ہم
سے سوال پوچھتے ہیں تو ہم اُنہیں کیا جواب دیں؟
جواب
میں پہلے یہاں پر مذکورہ آیات لکھنا چاہتا ہوں تاکہ جن
کے پاس کتابِ مقدّس نہیں وہ بھی اِن آیات کو پڑھ سکیں۔
2سیموئیل
10:18‘‘اور
ارامی اسرائیلیوں
کے سامنے سے بھاگےاوردائود نےارامیوں کے
700رتھوں
کے آدمی(عبرانی میں رتھ کا لفظ آیا ہے)اور40,000
سوار قتل کر ڈالے۔اور اُن کی فوج کے سرداراور سوبگ کو ایسا مارا کہ وہ
وہیں مر گئے’’۔
1تواریخ19:18‘‘اور
ارامی اسرائیل کے سامنے سے بھاگے اور دائود نے ارامیوں کے7000رتھوں
کے سواروں(عبرانی میں رتھ کا لفظ آیا ہے)اور
40,000پیادوں
کو مارا اور لشکر کے سردار سوفک کو قتل کیا‘‘۔
سوال یہ ہے کہ دائود نے
700کو
مارا یا
7000کو
مارا؟اور پیادوں اور گھڑسواروں کا مسئلہ ہے۔یاد رکھیں کہ خُدا کے کلام
کو کبھی کبھی دیکھنا اور بائبل مقدّس کے الفاظ کسی نادان شخص کیلئے
پریشانی کا سبب ہو سکتے ہیں۔یہ ایسی ہی بات ہے جو دیدات اور ذاکر کی
سمجھ میں نہیں آئی۔ذرا سوچیں کہ کبھی کسی نے کوئی رتھ بھی قتل کیا
ہے؟اصل زبان میں لکھا ہے کہ اُنہوں نے سات سو رتھوں کو مارا۔ کیا لوہے
کے رتھ کو مارا جا سکتا ہے؟اصل میں یہ رتھ سواروں کی بات ہو رہی
ہے۔انتہائی سادہ مزاج شخص بھی جانتا ہے کہ رتھ کو قتل نہیں کیا جا
سکتا۔اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو لوہے کے رتھوں کے اندر تھے۔ اس کا مطلب
ہے کہ اُس نے رتھ سواروں کو قتل کیا۔ایک رتھ پر کتنے سوار ہوتے
تھے؟تواریخ میں بتایا گیا ہے کہ دس آدمی ایک رتھ پر سوار تھے۔اب اگر
سات سو رتھ ہوں اور ایک پر دس آدمی سوار ہوں ت کل سوار کتنے ہوئے؟
7000لوگ۔
لہذا ایک جگہ پر رتھوں کا بیان ہے اور دوسری جگہ پر
اُن لوگوں کا بیان ہے جو رتھوں پر سوار تھے۔اس میں کوئی تضاد والی بات
نہیں ہی ہے۔
سوال کا دوسرا حصہ یہ ہےکہ
40,000گُھڑ
سوار
40,000
پیادے تھے۔سوال یہ ہے کہ یہ گھڑ سوار تھے یا پیادے۔اُن کا کسی بھی فوج
سے تعلق نہ تھا؟یوں لگتا ہے کہ سوال کرنے والا جنگی لائحہ عمل سے
ناآشنا تھا۔آیات میں مذکور ہے کہ فوج کا سردار مارا گیا۔اُس کے مارے
جانے پر سارے سپاہی پیدل بھاگ گئے کیونکہ وہ پریشان تھے کہ اگر گھوڑوں
پر بیٹھیں تو ہر گز نہ بچیں گے۔وہ بھاگ کر غاروں اور پہاڑوں میں چھپ
گئے۔یہ بھاگنے والے پیادے تھے۔خُدا کے لوگوں کی فوج نے اُن کا تعاقب کر
کے اُنہیں مار ڈالا۔لہٰذا گُھڑ سواروں اور پیادوں میں کوئی تضاد نہیں
ہے۔وہ جو بھاگے اور مارے گئے اصل میں وہ گُھڑ سوار ہی تھے۔لہٰذا پہلے
مقام پر اُنہیں گُھڑ سوار کہا گیا اور جب وہ بھاگ رہے تھے تو اُنہیں
پیادے کہا گیا۔میں اُمید کرتا ہوں کہ اس سوال کے جواب کے سمجھنے میں آپ
کی ضرور کسی حد تک معاونت ہوئی ہو گی۔خُداوند آپ کو برکت بخشے(آمین)۔
یہویاکین کتنے سال کا تھا جب وہ
بادشاہ بنا؟
|