|
سوال نمبر
40
کیا یعقوب کے گھرانے سے
70لوگ
مصر آئے تھے
)
پیدائش
46:27)
یا
75
تھے(اعمال
7:14)؟اِن
دونوں حوالہ جات کی وضاحت کریں کیونکہ بظاہر سریعاً اختلاف پایا جاتا
ہے۔
جواب
پیدائش
46:47‘‘اور
یوسف کے دو بیٹے تھے جو مصر میں پید اہوئے۔سو یعقوب کے گھرانے کے جو
لوگ مِصر میں آئے وہ سب مِل کر
70
ہوئے’’۔
اعمال
7:14‘‘پھر
یوسف نے اپنے باپ یعقوب اور سارے کُنبے کو جو
75
جانیں تھیں بُلا بھیجا’’۔
ویسے یوں لگتاہے کہ ان دونوں حوالہ جات میں تضاد پایا
جاتاہے۔ لیکن اصل میں دونوں حوالہ جات درست ہیں۔ یعقوب کے گھرانے سے
کُل جانیں جو مصر کو گئیں وہ
26آیت
کے مطابق
66تھیں
کیونکہ
46:28
کے مطابق یہوداہ کو پہلے ہی مصر بھیجا جا چُکا تھا۔جب کہ یوسف اور اُس
کے دو بیٹے پہلے ہی مِصر میں تھے۔27آیت
میں سارے اراکین شامل ہیں۔جن میں یوسف اور اُس کے دو بیٹے اور یہوداہ
بھی شامل ہیں۔یوں کُل تعداد
70ہے۔
اعمال کی کتاب میں چونکہ ستفنس اپنی شہادت سے پہلے
سپٹواجنٹ کا حوالہ دیتا ہے اس لئے یہ بیان بھی درست ہے۔گنتی
26:28-37میں
یوسف کے دو پوتوں اورتین پڑپوتوں کا بھی ذکر ہے۔پیدائش
46:20میں
اُن کے ناموں کا بھی ذکر ہے اور یوں کُل تعداد
75بنتی
ہے۔لہٰذا یہ دونوں بیانات درست ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ جواب مناسب ہے۔
خُداوند آپ کو برکت بخشے۔ آمین۔
وہ نبی سے کیا مراد ہے؟
|