|
سوال نمبر
46
کیافردوس میں جانے کی راہ صرف
یسوع ہی ہے یا کوئی اور بھی ہے یا یسوع کے علاوہ بھی راہیں ہیں؟
جواب
خُدا ایک ہی ہے اور وہ دوگلا نہیں
اور نہ ہی وہ دوگلی پالیسی چلتا ہے۔وہ صادق القول ہے اور بشر نہیں کہ
جھوٹ بولے۔اگر کئی خُدا ہوتے تو شاید فردوس کی راہیں بھی کئی
ہوتیں۔واحد راہ کوئی نہ ہوتی مگر ایسا نہیں ہے۔تورات سے لے کر انجیل
شریف تک خُدا ایک ہی منصوبے پر کام کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جس کے بارے
میں اُس نے انبیا کی معرفت پہلے سے نبوّتیں بھی کی تھیں۔
حقیقت یہ ہے کہ انسان جانوروں کی
قربانیوں یا نیک اعمال کے سبب سے یعنی اپنی کوشش سے اس لائق نہیں ہو
سکتا کہ وہ خُدا کا مقبولِ نظر ٹھہرے۔اسی سبب سے خُدا نے انسان کی نجات
کا انتظام کیا کہ اپنے کلام کو جسم دیا تاکہ وہ اس دُنیا میں آ کر بنی
نو انسان کے گناہوں کیلئے قربان ہو جائے۔اس کا سبب یہ تھا کہ انسان
کیلئے کسی عوضی کی ضرورت تھی کہ وہ اُس کی جگہ مر جائے اور اُس پر
ایمان لانے کے سبب سے گنہگار بچ جائے۔انسان کیلئے کسی انسان کا ہی عوضی
ہونا ضروری تھا۔اور ایسے انسان کا بے گناہ ہونا بھی اہم شرط تھی۔لیکن
اِس دُنیا میں کوئی ایسا انسان نہیں تھا جو بے گناہ ہونے کے سبب سے
تمام بنی نو انسان کیلئے اپنی جان دے سکتا۔
چنانہ خُدا نے انسان کی مخلصی اور
گناہوں کی معافی کا پروگرام بنایا۔کیونکہ جو انسان سے نہیں ہو سکتاوہ
خُدا سےہو سکتا ہے۔اس منصوبہ پر ایمان لانے سے ہی انسان گناہوں کی
معافی اور حیاتِ ابدی کا وارث ہو سکتاہے۔اس کے بارے میں خُدا نے انبیا
کی معرفت پہلے ہی بے شمار پیشینگوئیاں کر دی تھیں۔خُدا محبت ہے اور اس
محبت میں اُس نے ہمارے لئے انتظام کیا۔
یہی سبب ہے
کہ کلامِ خُدا جسے کلمتہ اللہ بھی کہتے ہیں مجسّم ہو کر اس دُنیا میں
آیا، بے عیب زِندگی گُزاری اور پھر تمام بنی نوع انسان کے گناہوں کی
قیمت اپنے قیمتی خون کے وسیلہ سے چُکائی۔المسیح نے بذاتِ خودفرمایا
کہ‘‘راہ حق اور زِندگی میں ہوں ۔کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس
نہیں آتا’’(یوحنا14:6)۔لہٰذا
ہر وہ شخص جو صراطِ مُستقیم کی تلاش میں ہے اُس کیلئے ضروری ہے کہ وہ
یسوع مسیح پر ایمان لائے۔اپنے گناہوں کا اقرار کرے اور توبہ کرے اور
ایمان لائےکہ وہ اُس کے نجات دہندہ ہیں۔
دوسری بات
یہ ہےکہ گلتیوں
2باب
کے مطابق جو آسمان سے آیاوہ وہاں جانے کی راہ بھی جانتا ہےاور جو وہاں
سے آیا ہی نہیں وہ وہاں جانے کی راہ بھی نہیں جانتا۔چنانچہ خُدا کے
منصوبہ کےمطابق فردوس کی طرف جانے والی واحدراہ یسوع مسیح ہی ہے۔ اور
اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں(اس سلسلے میں میری ایک وڈیو‘‘علم
الکفارہ’’ضرور دیکھیں)۔خداوندآپ کو برکت بخشے)۔
ایلیاہ یوحنا نہیں کیونکہ وہ انکار کرتا ہے کیوں؟
|