|
سوال نمبر48
مریم کے شوہر یوسف کا باپ عیلی تھا یا یعقوب تھا؟(متی
1:16بمقابلہ
لوقا3:23)۔
جواب
اس سوال کا جواب نہایت ہی آسان ہے مگر وضاحت طلب
ہے۔زیادہ تر علما اس بات پر متفق ہیں کہ متی کی انجیل میں پیش کیا گیا
نسب نامہ یوسف سے منسوب ہے اور اس میں یعقوب کو یوسف کے باپ کے طور پر
اور عیلی کو مریم کے باپ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اصل میں یہ دو مختلف ذرائع سے یسوع مسیح کی
کنواری سے ولادت کا ذکر کیا گیا ہے۔ متی1:18۔25
میں صرف یوسف کے پہلو کے اعتبار سے کہانی سُنائی
جا رہی ہے۔ جب کہ لوقا1:26۔56
میں مریم کے پسِ منظر سے کہانی سُنائی جا رہی ہے۔یہ عام منطقی سا
سوال ہو سکتاہے۔ کہ دونوں نسب ناموں میں یوسف کا کیوں ذکر ہے؟ جواب پھر
سے سادہ سا ہے۔لوقا عبرانی روایت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صرف
مَردوں کا ذکر کرتا ہے۔ اس وجہ سے اس نسب نامہ میں مریم کی جگہ
اُس کے شوہر کا ذکر ہے۔
اس بات کو بڑے واضح طور پر دو نسب ناموں کے ذریعے
پیش کیا جا رہا ہے۔یونانی زبان میں ان ناموں میں سے ہر نام کو بطورِ
خاص گرائمر کے مطابق پیش کیا جا رہا ہے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ یونانی
پڑھنے والے کو یہ باور کرایا جا رہا تھا کہ اگرچہ یوسف کا نام استعمال
کیا گیا ہے تو بھی یہ نام مریم کا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ شجرہ نسب مرد
سے منسوب ہوتا ہےعورت سے نہیں ہوتا جس سبب سے مرد کا نام آتا ہے۔
دوسرے نسب نامہ میں یروشلیم کے یہودی تالمود کا استعمال
ہوا ہے۔ اس میں مریم کے نسب نامہ کو پیش کیا جار ہا ہے۔اس میں مریم کو
عیلی کی بیٹی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔مختصر بات یہ ہے کہ متی میں
یوسف کا اور لوقا میں مریم کا نسب نامہ پیش کیا گیا ہے اور اس بات کو
پیش کیا گیا ہے کہ یسوع کی پیدائش اس کنواری مریم سے ہوئی ہے۔
کیا خُدا کو کبھی کسی نے دیکھا؟
|