سوال نمبر 8

بائبل مقدس کے مطابق حیادار لباس سے کیا مراد ہے اور عورت کِس طرح کا لباس پہنے؟ اِس کا مقابلہ عہدِ حاضر  کے جدید پہناوے سے کیا جائے؟۔

جواب

بائبل مقدس کی تعلیم جو بائبل کے زمانے کیلئے تھی وہ آج کیلئے بھی ویسی ہی حیثت رکھتی ہے۔ عہدِ حاضر کے ماڈرن اِزم میں  اِس سوال کی وضاحت بہت ضروری ہے۔

حیا دار لباس سے مراد ایسا لباس ہے جو صاف سُتھرا ہو اور معاشرے میں قبول ہو۔ایسا لباس جس میں آپ دوسروں  کیلئے مرکزِ نگاہ نہ بنیںیعنی آپ کے جسمانی اعضا کی نمائش نہ ہو رہی ہو۔آپ لباس پہنے ہوئے بھی ننگے نظر آئیں تو یہ کوئی حیا دار لباس نہیں ہے۔عہدِ حاضر کے ملبوسات میں اکثر ایسے ہیں  جن میں شرم و حیا بالکل بھی نظر نہیں آتی۔ہم یا تو مغرب کی طرح ہو تے چلے جا رہے ہیں یا قریبی ملک کی فلمیں دیکھ کر  ویسے ہی بننا چاہتے ہیں۔جبکہ ہمیں اپنے معاشرے کی اقدار کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیئے۔ جدید فیشن کی دُنیا نے درزیوں کو بھی پاگل کر دیا۔لہٰذا ایسا لباس جس میں  آپ کِسی کیلئے آزمائش کا سبب نہ ہوں پہنا جائے تو اچھا ہے۔خواتین کیلئے سَر پر دوپٹہ اور مرد حضرات  اپنے سر کے بال مناسب اور لباس ایسا پہنیں جس سے لوگ ٹھوکر نہ کھائیں بلکہ خُدا کے نام کو جلا ل مِلے۔ پولس رسول کرنتھس کی کلیسیا کے نام خط لکھتے ہوئے  کہتا ہے کہ ’’پس تُم کھائو یا پیو جو کُچھ کرو سب خُدا کے جلال کیلئے کرو‘‘(1کرنتھیوں 10:31)۔مزید تفصیل کیلئے مناسب ہو گا کہ مصنف کی ایک کتاب کا  جس کا نام ’’دور کی نظر ‘‘ ہے اور دُخترانِ کلیسیا کے نام ہے مطالعہ کیا جائے۔ خُداوند آپ کو برکت بخشے(آمین)۔

 


 

 
     

Home | About Us | Vision & Mission | Courses Available | What We Believe | Testimonies | Photo Gallery | Contact Us

Copyright © 2009, NEW LIFE INSTITUTE. All rights reserved.