Home
Questions And Answers

سوال: جب یہو یا کین بادشاہ بنا تو اس کی عمر کیا تھی؟

جواب:

یہو یا کین کے دور حکومت میں اتنا زیادہ اختلاف کیوں

 سلاطین کی دوسری کتاب  ۲۴: ۸   کامقابلہ ۲ تواریخ ۳۶: ۹ سے کریں۔ ایک حوالے میں تین ماہ سلطنت کا ذکر ہے  جبکہ دوسرے حوالے میں تین ماہ دس دن سلطنت کرنے کا ذکر ہے۔ اَب کونسا جواب درست مانا جائے؟

مجھے ان دونوں حوالوں کو یہاں لکھنا ضروری ہے تا کہ بات واضح ہو سکے ۔ ۲ سلاطین ۲۴: ۸، ’’ اور یہو یا کین جب سلطنت کرنے لگا تو اٹھارہ برس کا تھا اور یروشلیم میں اس نے تین ماہ سلطنت کی ۔۔اب  ۲تو اریخ ۳۶: ۹ ’’ یہو یا کین آٹھ برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اس نے تین مہینے دس دن یر و شلیم میں سلطنت کی ۔۔۔‘‘۔

مذکورہ آیات میں ایک نہیں بلکہ دو تضاد نظر آتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ جب یہو یا کین نے سلطنت سنبھالی تو وہ آٹھ سال کا تھا یا اٹھارہ سال کا تھا اور دوسر اتضاد یہ ہے کہ  سلطنت تین ماہ کی تھی  یا تین ماہ دس دن کی تھی؟ ۔ میں اس دوسرے تضاد کا پہلے جواب دُوں گا ۔ پہلے تضاد کا میں ایک اور سوال میں جواب دوں گا تا کہ سمجھنے والوں کیلئے بات واضح ہو جائے ۔

 تو اریخ کا مصنف زیادہ تفصیل بیان کرتا ہے جبکہ سلاطین کا مصنف اتنی زیادہ ضرورت نہیں سمجھتا۔ وہ بڑی بات پر زور دیتا ہے چھوٹی باتوں پر نہیں ۔ معتبر جواب یہ ہے کہ یہو یا کین نے تقریباً تین ماہ سلطنت کی ۔ یہ راؤنڈ فِگر ہے اور میں یہاں پر انسانی مصنف کی بات کرتا ہوں۔ یا درکھیں کہ عہد عتیق میں اس طرح کی کئی باتیں ہیں۔ ایسے سوالات کے جوابات دیکھنے کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ مصنف کے نزدیک کونسی بات زیادہ اہمیت کی حامل ہے جس پر وہ زور دے رہا ہے ۔ میری دُعا ہے کہ خُداوند ہم سب کی کلامِ خدا کی  گہرائیوں کے سمجھنے میں مدد فرمائے ۔ آمین ۔ 

Back to Questions