Home
Questions And Answers

سوال: یہوداہ اسکریوتی نے کھیت خریدا یا کاہنوں نے؟

جواب:

کیا یہوداہ اسکر یوتی نے سردار کاہنوں سے پیسہ لے کر کھیت خرید  تھا؟(اعمال  ۱۸:۱ ) یا وُہ پیسہ ہیکل کے صحن میں پھینک کر چلا گیا تھا ( متی ۵:۲۷) ان دونوں حوالہ جات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ اس کی وضاحت فرمائیں۔ شکریہ۔

ضروری نہیں کہ اس وقت میرے قارئین کے پاس کلام مقدّس ہو۔ اس لئے میں ان دونوں حوالہ جات کو یہاں پر تحریر کرنا چاہوں گا تا کہ میرے قارئین کیلئے آسانی پیدا ہو جائے اور انہیں کسی بھی قسم کی زحمت نہ ہو۔

اعمال ۱: ۱۸، اس نے بدکاری کی کمائی سے ایک کھیت حاصل کیا اور سر کے بل گرا اور اس  کی سب انتڑیاں نکل گئیں۔

متی ۲۷: ۵، اوروُہ رُوپوں کو مقدس میں پھینک کر چلا گیا اور جا کر اپنے آپ کو پھانسی دی"۔

اگر مندرجہ بالا دونوں حوالہ جات کو غور سے اور قریب سے پڑھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اعمال والا حوالہ متی والے حوالے کا اختصار اور اَگلی کڑی ہے۔ کیونکہ اعمال میں پطرس واعظ کر رہا  ہے اور وہاں وہ تفصیل نہیں بتاتا بلکہ صرف ذکر کرتا ہے کہ کیا ہوا۔ جب کہ متی کی انجیل میں تفصیل ہے اور جواب بھی اِن ہی آیات میں ہمیں ملتا ۔ جب اِس  سوال پر غور کیا جائے تو آدمی پریشان ہو جاتا ہے مگر جب حوالہ جات کو سیاق و سباق کی ساتھ پڑھا جائے تو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔لہٰذا مذکورہ آیات سے پہلے  اور بعد کی آیات کا بھی ضرور مطالعہ کریں تا کہ بات صحیح طور پر سمجھ میں آجائے ۔

یہودا ہ نے  تیسں ٹکوں کے عوض یسوع مسیح کو گرفتار کروا ڈالا ۔ بعد میں جب اسے خیال آیا کہ میں نے کیا کیا تو و ہ پیسے لے جا کر ہیکل میں مذہبی سرداروں کے سپرد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے ضرورت نہیں کیونکہ میں نے ایک بے گناہ کو پکڑوایا ہے۔ مذہبی بزرگوں نے اس پیسہ کے لینے سے انکار کر دیا گیا اور یہوداہ نے جا کر اپنے آپ کو پھانسی دے دی۔ یہ اس لئے ہوا تا کہ  وُہ پیشینگوئیاں پوری ہوں جو انبیاء کی معرفت کی گئیں تھیں زکریا ہ۱۱: ۱۲ ۔ ۱۳  ،یر میاہ ۱۹: ۱ ۔ ۱۳ ،  یرمیاہ ۳۲: ۶ ۔ ۹ )۔)

 اَب مذہبی بزرگ اس پیسہ کو ہیکل کے خزانہ میں اس لئے نہیں ڈالنا چاہتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ خون کی قیمت ہے۔ انہوں نے باہمی مشورت سے ایک کھیت خریدا جو پردیسیوں کے دفن کرنے کیلئے تھا۔ جب اعمال کی کتاب میں پطرس ذکر کرتا ہے تو وہ جنرل بات کرتا ہے۔ اس کھیت کے خریدے جانے کے پیچھے پیسہ تو یہوداہ کا ہی تھا مگر سردار کاہنوں نے  وُہ کھیت خریدا۔ یوں اس کھیت کو اعمال کی کتاب میں یہوداہ سے منسوب کیا گیا۔ امید ہے کہ یہ جواب آپ کیلئے کافی

ہوگا ۔ خد اوند آپ کو برکت بخشے ( آمین )

Back to Questions