Home
Questions And Answers

سوال: یہوداہ اسکریوتی نے پھانسی لی یا مر کر گر گیا؟

جواب:

 کیا یہوداہ اسکر یوتی نے اپنے آپ کو پھانسی دی اور مر گیا ( متی ۲۷: ۵ ) یا سر کے بل گرنے سے اس کا پیٹ پھٹ گیا اور اس کی انتڑیاں نکل گئیں ( اعمال ۱۸:۱ ) ؟ چونکہ دونوں حوالہ جات میں تضاد پایا جاتا ہے لہذا اسے سمجھا دیا جائے۔

جواب کی وضاحت کرنے سے پیشتر میں آپ کی خدمت میں مندرجہ بالاحوالہ جات تحریر کرنا چاہتا ہوں۔

متی ۲۷: ۵،  اوروُہ روپوں کو مقدس میں پھینک کر چلا گیا اور جا کر اپنے آپ کو پھانسی دے دی۔

 اعمال ۱: ۱۸،  اِس نے بدکاری کی کمائی سے ایک کھیت حاصل کیا اور سر کے بل گرا اور اس کا پیٹ پھٹ گیا اور اُس کی سب انتڑیاں نکل گئیں۔

متی کی انجیل میں اس بات کا ذکر ہے کہ یہود اہ  اسکر یوتی نے اپنے آپ کو پھانسی دی جبکہ اعمال کی کتاب میں لکھا ہے کہ و ہ سر کے بل جا گرا اور اس کا پیٹ پھٹ گیا اور اس کی انتڑیاں نکل آئیں۔ یہ دونوں بیانات اپنے آپ میں درست ہیں۔

 متی ۲۷: ۱ ۔ ۱۰،  میں یہوداہ اسکر یوتی کی موت کا ذکر ہے کہ کیسے واقع ہوئی۔ اعمال  ۱: ۱۸ میں   لوقا طیب اس بات کا منکر نہیں ہے کہ یہوداہ اسکر یوتی نے اپنے آپ کو پھانسی نہیں دی بلکہ وُہ اس کھیت کا ذکر کرتا ہے جس کا ذکر یہوداہ اسکر یوتی کے نام کیساتھ آتا ہے۔

ایک روایت کے مطابق ایسا ہے کہ یہوداہ اسکر یوتی نے اپنے آپ کو چوٹی پر ایک درخت کیسا تھ لگایا جس کے دامن میں وادی ہنوم ہے۔ اس کے نتیجے میں رسّی یا تو کٹ گئی یاکُھل گئی جس سبب سے یہوداہ اسکر یوتی اس پتھر یلے کھیت میں جا گرا اور اس کا پیٹ پھٹ گیا جس کا لوقا طبیب نے ذکر کیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ اہل دانش و علم و فہم کے خزائن کے حامل لوگوں کیلئے اس سوال کا جواب سمجھنا کوئی بات ہی نہیں ہے۔ غلطی ہم صرف اس وقت کرتے ہیں کہ جب ہم سیاق و سباق کیساتھ مطالعہ نہیں کرتے ۔ خداوند آپ کو برکت بخشے ( آمین )۔

Back to Questions