Home
Questions And Answers

سوال: یعقوب کے گھرانے سے کتنے لوگ مصر گئے؟

جواب:

 کیا یعقوب کے گھرانے سے ۷۰ لوگ مصر آئے تھے ( پیدائش ۴۶: ۲۷ ) یا ۷۵ تھے (اعمال ۷: ۱۴  ) ؟ ان دونوں حوالہ جات کی وضاحت کریں کیونکہ بظاہر سریعا ًاختلاف پایا جاتا ہے۔

 پیدائش ۴۶: ۲۷،  اور یوسف کے دو بیٹے تھے جو مصر میں پیدا ہوئے۔ سو یعقوب کے گھرانے کے جو لوگ مصر میں آئے وہ سب مل کر ۷۰،ہوئے۔

اعمال ۷: ۱۴،  پھر یوسف نے اپنے باپ یعقوب اور سارے کنبے  کو جو ۷۵، جا نیں تھیں بُلا بھیجا ۔

ویسے یوں لگتا ہے کہ ان دونوں حوالہ جات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ لیکن اصل میں دونوں حوالہ جات درست ہیں۔ یعقوب کے گھرانے سے کل جانیں جو مصر گئیں  وُہ  ۲۶،  آیت کے مطابق  ۶۶ تھیں کیونکہ  ۴۶: ۲۷ ۔ ۲۸ ، کے مطابق یہوداہ کو پہلے ہی مصر بھیجا جا چُکا تھا۔ جب کہ یوسف اور اس کے دو بیٹے پہلے ہی مصر میں تھے آیت ۲۷،  میں سارے اراکین شامل ہیں ۔ جن میں یوسف اور اس کے دو بیٹے اور یہوداہ بھی شامل ہیں ۔ یوں کل تعداد ۷۰،  ہے۔

اعمال کی کتاب میں چونکہ  ستفنس اپنی شہادت سے پہلے  سپٹوا جنٹ کا حوالہ دیتا ہے اس لئے یہ بیان بھی درست ہے۔ گنتی  ۲۶:  ۲۸ ۔ ۳۷ ، میں یوسف کے دو پوتوں اور تین پڑ پوتوں کا بھی ذکر ہے۔ پیدائش ۴۶: ۲۰،  میں ان کے ناموں کا بھی ذکر ہے اور یوں کل تعداد ۷۵،  بنتی ہے۔ لہذا یہ دونوں بیانات درست ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جواب مناسب ہے۔ خداوند آپ کو برکت بخشے ۔ آمین۔

Back to Questions