Home
Questions And Answers

سوال: یہویاکین کی سلطنت کِتنا عرصہ رہی؟

جواب:

یہو یا کین کے دور حکومت میں اتنازیادہ اختلاف کیوں ؟ ۲ سلاطین ۲۴: ۸ کا  بمقابلہ ۲ تواریخ ۳۶: ۹  سے کریں ۔ ایک حوالے میں تین ماہ سلطنت کا کا ذکر ہے جبکہ دوسرے حوالے میں تین ماہ دس دن سلطنت کرنے کا ذکر ہے ۔ آپ کو نسا جواب درست مانا جائے؟

مجھے پھر سے ان دونوں حوالوں کو یہاں لکھنا پڑ رہا ہے تا کہ بات واضح ہو سکے ۔ ۲سلاطین ۲۴: ۸،  اور یہو یا کین جب سلطنت کرنے لگا تو اٹھارہ برس کا تھا اور بر و شلیم میں اُس نے تین ماہ سلطنت کی ۔۔۔۔ ۲تو اریخ ۳۶: ۹ ،  یہویاکین آٹھ برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اس نے تین مہینے دس دن پر و شلیم میں سلطنت کی ۔۔۔۔

جناب بات یہ ہے کہ جب یہو یا کین آٹھ برس کا تھا تو اس کے باپ نے اسے اپنا جانشین بنالیا تھا تا کہ اس کی موت کے بعد وہ بادشاہ ہو۔ اُس وقت اُس کا باپ ہی بادشاہ تھا۔ اُسے آٹھ سال کی عمر میں اگلے بادشاہ کے طور پر تربیت دی جانے لگی ۔ یہو یا کین اٹھارہ برس کی عمر تک مسلسل بادشاہ ہونے کی تعلیم و تربیت حاصل کرتا رہا اور جب وہ اٹھارہ برس کا ہوا تو اس کا باپ مر گیا ۔ پھر اٹھارہ برس کی عمر میں وہ با قائدہ بادشاہ کا اختیار سنبھالتا ہے۔

یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ آٹھ سال والا تو ابھی بچہ ہی ہوتا ہے اسے کھیلنے کے علاوہ اور کچھ پتہ نہیں ہوتا اور وہ بادشاہ ہونے کے لائق بھی نہیں ہوتا ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ بادشاہ بننے کیلئے یہو یا کین کو دس برس تک تعلیم و تربیت حاصل کرنا پڑی اور اٹھارہ برس کی عمر میں با قائدہ بادشاہ کا اختیار سنبھالا۔ اور یہی اس سوال کا مناسب اور درست جواب ہے۔ خداوند آپ کو برکت بخشے ( آمین ) 

Back to Questions