Home
Questions And Answers

سوال: مریم کے شوہر یوسف کا باپ عیلی تھایا یعقوب تھا ؟

جواب:

 مریم کے شوہر یوسف کا باپ عیلی تھایا یعقوب تھا ؟ (متی  ۱: ۱۶  بمقابلہ لوقا ۳: ۲۳ ) ۔

اس سوال کا جواب نہایت ہی آسان ہے مگر وضاحت طلب ہے۔ زیادہ تر علما اس بات پر متفق ہیں کہ متی کی انجیل میں پیش کیا گیا نسب نامہ یوسف سے منسوب ہے اور اس میں یعقوب کو یوسف کے باپ کے طور پر اور عیلی کو مریم کے باپ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اصل میں یہ دو مختلف ذرائع سے یسوع مسیح کی کنواری سے ولادت کا ذکر کیا گیا ہے ۔ متی  ۱ : ۱۶ ۔ ۲۵ ،  میں صرف یوسف کے پہلو کے اعتبار سے کہانی سنائی جارہی ہے ۔ جب کہ لوقا ۱ : ۲۶ ۔ ۵۶ ،  میں مریم کے پس منظر سے کہانی سنائی جارہی ہے۔ یہ عام منطقی سا سوال ہو سکتا ہے۔ کہ دونوں نسب ناموں میں یوسف کا کیوں ذکر ہے ؟ جواب پھر سے سادہ سا ہے۔ لوقا عبرانی روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف مردوں کا ذکر کرتا ہے۔ اس وجہ سے اس نسب نامہ میں مریم کی جگہ اس کے شوہر کا ذکر ہے۔

 اس بات کو بڑے واضح طور پر دو نسب ناموں کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔ یونانی زبان میں ان ناموں میں سے ہر نام کو بطور خاص گرائمر کے مطابق پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یونانی پڑھنے والے کو یہ باور کرایا جا رہا تھا کہ اگر چہ یوسف کا نام استعمال کیا گیا ہے تو بھی  یہ  نام مریمؔ کا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شجرہ نسب مرد سے منسوب ہوتا ہے عورت سے نہیں ہوتا جس سبب سے مرد کا نام آتا ہے۔

 دُوسرے نسب نامہ میں پروشلیم کے یہودی تالمود کا استعمال ہوا ہے۔ اس میں مریم ؔکے نسب نامہ کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں مریمؔ کو عیلی ؔکی بیٹی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ مختصر بات یہ ہے کہ متی ؔمیں یوسفؔ کا اور لوقا ؔمیں مریمؔ کا نسب نامہ پیش کیا گیا ہے اور اس بات کو پیش کیا گیا ہے کہ یسوع کی پیدائش اس کنواری مریم ؔسے ہوئی ہے ۔ اُمید ہے کہ اِس سوال کا جواب آپ کو مل گیا ہو گا ۔ خُداوند آپ کو اور زیادہ گہرے میں اُترنے کا فضل بخشے ( آمین )۔

Back to Questions