Home
Questions And Answers

سوال: کیا فردوس میں جانے کی راہ صرف یسوع ہی ہے؟

جواب:

کیا فردوس میں جانے کی راہ صرف یسوع ہی ہے یا کوئی اور بھی ہے یا یسوع کے علاوہ  اور بھی راہیں ہیں ؟

خدا ایک ہی ہے اور وُہ دو گلا نہیں اور نہ ہی وہ دو گلی پالیسی چلتا ہے ۔ وہ صادق القول ہے اور بشر نہیں کہ جھوٹ بولے ۔ اگر کئی خد ا ہوتے تو شاید فردوسں کی راہیں بھی کئی ہوتیں۔ واحد راہ کوئی نہ ہوتی مگر ایسا

 نہیں ہے۔ تو رات سے لے کر اِنجیل شریف تک خدا ایک ہی منصوبے پر کام کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جس

کے بارے میں اِس نے اَنبیا کی معرفت پہلے سے  نبوّ تیں بھی کی تھیں ۔

 حقیقت یہ ہے کہ انسان جانوروں کی قربانیوں یا نیک اَعمال کے سبب سے یعنی اَپنی کوشش سے اس لائق نہیں ہو سکتا کہ  وُہ  خدا کا مقبول نظر ٹھہرے۔ اس سبب سے خدا نے انسان کی نجات کا انتظام کیا کہ اپنے کلام کو جسم دیا تا کہ وہ اس دنیا میں آکر بنی تو انسان کے گنا ہوں کیلئے قربان ہو جائے ۔ اس کا سبب یہ تھا کہ انسان کیلئے کسی عوضی کی ضرورت تھی کہ وُہ اُس کی جگہ  قربانی ہو جائے  اوریسوع  پر ایمان لانے کے سبب سے گنہگاربچ جائے۔ انسان کیلئے کسی انسان کا ہی عوضی ہونا ضروری تھا۔ اور ایسے انسان کا بے گناہ ہونا بھی اہم شرط تھی۔ لیکن اس دُ نیا میں کوئی ایسا انسان نہیں تھا جو بے گناہ ہونے کے سبب سے تمام بنی نو انسان کیلئے اپنی جان دے سکتا۔

  چنانچہ خدا نے انسان کی مخلصی اور گناہوں کی معافی کا پروگرام بنایا ۔ کیونکہ جو انسان سے نہیں ہو سکتا وُہ خدا سے ہو سکتا ہے۔ اس منصوبہ پر ایمان لانے سے ہی انسان گناہوں کی معافی اور حیات اَبدی کا وارث ہو سکتا ہے۔ اِس کے بارے میں خدا نے اَنبیا کی معرفت پہلے ہی بے شمار پیشینگوئیاں کر دی تھیں۔ خدا محبت ہے اور اس محبت میں اُس نے ہمارے لئے انتظام کیا۔

 یہی سبب ہے کہ کلام خدا جسے کلمتہ اللہ بھی کہتے ہیں مجسّم ہو کر اِس دُنیا میں آیا ، بے عیب زندگی گزاری اور پھر تمام بنی نوع اِنسان کے گنا ہوں کی قیمت اَپنے قیمتی خون کے وسیلہ سے چُکائی ۔ اِسی نے بذات خود فر مایا کہ راہ حق اور زندگی میں ہوں ۔ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا ( یوحنا ۱۴: ۶ ) ۔ لہذا ہر وہ شخص جو سر اتاً  مستقیم کی تلاش میں ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ  یسوع مسیح پر ایمان لائے ۔ اپنے گناہوں کا اقرار کرے اور توبہ کرے اور ایمان لائے کہ وہ اس کے نجات دہندہ ہیں۔

 دوسری بات یہ ہے کہ گلتیوں ۲، باب کے مطابق جو آسمان سے آیا وُہ وہاں جانے کی راہ بھی جانتا ہے اور جو وہاں سے آیا ہی نہیں وُہ وہاں جانے کی راہ بھی نہیں جانتا۔ چنانچہ خدا کے منصوبہ کے مطابق فردوس کی طرف جانے والی واحد راہ یسوع مسیح ہی ہے۔ اور اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ( اس سلسلے میں میری ایک وڈیو علم الکفارہ ضرور دیکھیں جو میری ویب سائٹ پر  موجود ہے ) ۔ خداوند آپ کو برکت بخشے۔آمین۔ 

Back to Questions