Home
Questions And Answers

سوال: بنی اسرائیل اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مختلف چیزیں کیوں استعمال کرتے تھے

جواب:

بنی اسرائیل اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مختلف چیزیں کیوں استعمال کرتے تھے ؟ بنی اسرائیل اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مختلف چیزیں استعمال کرتے تھے مثلاً عہد کا صندوق ، مذبح، شمعدان وغیرہ وغیرہ۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

 جی ہاں آپ کا سوال بجا ہے کہ بنی اسرائیل اپنی مذہبی رسومات میں بے شمار اشیاء کا استعمال کرتے تھے ۔ یادر ہے کہ یہ اشیاء پوجا کرنے کیلئے نہیں تھیں کہ ان اشیاء کی پوجا کی جائے ۔ اگر ایسا ہوتا تو بُت پرستی میں شامل ہوتا ۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ بنی اسرائیل کی اپنی تخلیق بھی نہیں تھی ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم کہتے کہ انہوں نے دین میں کچھ بڑھا چڑھا دیا ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ خدا نے بذات خود کتب شریعت میں یہ بتا دیا ہے کہ ان چیزوں کا استعمال کرنا ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ سب کی سب اشیاء آنے والی اصل حقیقت کا ایک عکس تھیں ۔ یہ علامتی طور پر آنے والے مسیحا کی طرف کسی نہ کسی طرح سے اشارہ کر رہی تھیں۔

 ہم جو عہد جدید کے لوگ ہیں ہم بھی اپنی عبادت میں ایسی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں پاک عشاء شامل ہے ۔ ہم ان کی پوجا نہیں کرتے لیکن عبادت میں ان کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسے پاک عشاء ایک اہم واقعے کی ہمیں یاد دلاتی ہے جو دو ہزار برس پیشتر صلیب کلوری پر ہوا اسی طرح عہد عتیق کی یہ اشیاء بھی ہمیں خاص درس دیتی ہیں اور ہر ایک میں بنی اسرائیل کیلئے بہت بڑا سبق تھا جو ہمارے لیے بھی تھا۔ خداوند آپ کو برکت بخشے (آمین)

Back to Questions