Home
Questions And Answers

سوال: مرقس کی انجیل کا انسانی مصنف کون ہے؟

جواب:

 مرقس کی انجیل کا مصنف کون تھا ؟ کیونکہ  یہ نام یسوع کے شاگردوں کے ناموں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

اگر چہ قدیم نسخوں میں اس انجیل کے مصنف کا نام نہیں تاہم قدیم علماء کی تحقیق کے مطابق اس انجیل کا انسانی مصنف مرقس ہی ہے۔ اس مرقس کا مکمل نام یوحنا مرقس تھا (اعمال ۱۲:۱۲،،۲۵ ، ۱۵ : ۳۷ )

۔ یہ برنباس کا رشتہ میں بھائی بھی تھا ( کلسیوں ۴: ۱۰) ۔ ہو سکتا ہے کہ یہ  وُہ نوجوان ہو جو یسوع مسیح  کی گرفتاری کے وقت باغ گتسمنی سے بھاگ نکلا تھا (مرقس  ۱۴: ۵۱۔۵۲) ۔ یوں لگتا ہے کہ مرقس پطرس رسول کے وسیلہ سے مسیح کے پاس آیا (اپطرس ۱۳:۵)۔

یروشلیم میں مسیحا کے شاگرد مرقس کی والدہ بنام مریم کے گھر مل کر پطرس کی رہائی کیلئے دُعا کرتے تھے جو کہ ہیرودیس کے سبب سے قید میں تھا ( اعمال ۱۳:۱۲) ۔ جب پولس اور برنباس یہودیہ کے مومنین کو ہدیہ دے کر واپس انطاکیہ کی کلیسیاء میں آتے ہیں تو اُس دورے پر مرقس بھی اُن کی سا تھ گیا تھا ( اعمال ۱۱: ۲۷ ۔ ۳۰،  ۲۵:۱۲ ) ۔ اُس نے پولس رسول کے پہلے مشنری سفر میں غیر اقوام میں منادی کیلئے پولس اور اُس کے ساتھیوں کا ساتھ دیا لیکن چنداں وجوہات کے سبب سے پر گہ سے واپس لوٹ آیا تھا (اعمال ۱۳:۱۳)۔

 جب پولس اور برنباس نے دوسرے مشنری سفر کا آغاز کیا تو بر نباس مرقس کو ساتھ لے جانا چاہتا تھا لیکن پولس نہ مانا (اعمال ۳۸،۳۶:۱۵)۔ اُن کی اس نارضامندی کے سبب سے پولس اور برنباس دو مختلف اطرف میں خدمت گزاری کے کام  کرنے کیلئے روانہ ہو گئے ۔جس سبب سے پولس نے اپنے ساتھ سیلاس کو لیا اور برنباس نے مرقس کو اور یہ کُپرس کے روانہ ہو گئے (اعمال ۴۱،۳۹:۱۵) ۔ اس کے بعد جب تک پولیس قید میں نہیں  گیا،تب تک مرقس کے بارے کچھ نہیں  سُنتے۔  وہ یہاں پولس کے ساتھ تھا تا کہ پولس اس پر اعتبار کر سکے (کلسیوں ۱۰:۴ ، فلیمون ۲۴)۔ اس کے بعد ہم جانتے ہیں کہ پولس نے تم تھیں سے کہا بھی تھا کہ مرقس کو ساتھ لے آنا ۔ اس عظیم رسول نے اُس کے حق میں تیمتھیسں سے کہا کہ وہ میرے کام کا ہے( ۲ تیمتھیس ۴: ۱۱) ۔ خداوند آپ کو برکت بخشے ( آمین)

Back to Questions