(زبور 23: 6) "یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور میں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکونت کروں گا"

"Surely your goodness and love will follow me all the day of my life, and I will dwell in the house of the Lord forever." (Psalm 23:6)

خداکا کلام سب کیلئے


آن لائن کورسز


مسیحی اِیمان کے عین مطابق مفت اور آسان ترین آن لائن کورسز

عزیز طلبا و طالبات!

سب سے پہلے میں خُداوند ِ قدوس کا نہایت ممنون ہو ں کہ مجھے اَپنے فضل کے مطا بق چُنا، بُلایا اور اَپنے نورِ اِلٰہی سے منور فرمایا تاکہ میں خُداوند کے ہاتھ میں ایک آلہ کار بن سکوں اُس کے بعد میں اُردو بولنے والے لوگوں کیلئے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ سے مسیحی ایمان کے مطابق سوالات پوچھے اور میں نے کوشش کی کہ کتابِ مقدس کو بنیاد بناتے ہوئے اُن کے سوالات کے مناسب جوابات دے سکوں۔اِس طرح کے سوالات مسیحی اور غیر مسیحی پسِ منظر سے تعلق رَکھنے والے خواتین و حضرات دُونوں نے پوچھے ۔ پھر خُداوند نے میرے دِل میں یہ خیال ڈالا کہ کیوں نہ ایسے کورس تیار کیئے جائیں جو اُردو بولنے والے لوگوں کیلئے سبق آموز ہوں۔ چنانچہ سالوں پر محیط محنت پیشِ خدمت ہے۔

میں نے چار کورس تیار کیئے ہیں جن کا مقصد متلاشیانِ حق کو زیورِ علم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وُہ بھی مسیح خُداوند کو اَپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کر سکیں اوراِن کورسز کے کرنے کے بعد دُوسروں کے سوالات کے جوابات دینے کے لائق ہو سکیں اور اَپنے مسیحی اِیمان کا دفاع کر سکیں۔ اِن چار آن لائن کورسز کے مکمل کرنے کے بعد میں اکٹھے چاروں سرٹیفیکیٹ آن لائن بھیجتا ہوں۔

یاد رہے یہ کورسزمسیحی اِیمان میں آپ کو بلوغت تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوں گےتاکہ کسی کو بھی اُس کے سوالات کے جوابات ڈنکے کی چوٹ پر مگر حلیمی اور فروتنی کیساتھ دیئے جا سکیں ۔ہر کورس کو سادہ ترین اُردو زبان میں لکھا گیا ہے۔ ہرسبق کے اختتام پر سوالنامہ ہے اور اِس سوالنامہ کو حل کرنے سے پیشترسبق کو ایک باردو بار بلکہ تین بار اچھی طرح پڑھ لیں اور پھر جواب دیں۔ہر سوال کا جواب سبق کے عین مطابق ہو ورنہ آپ کا جواب غلط ہو سکتا ہے۔ ہر سوالنامہ پر دی گئی معلومات ضرور لکھیں تاکہ آپ کا ریکارڈ رکھا جا سکے۔جب آپ پہلا سبق حل کر کے بھیجیں گے تو پھر آپ کو رول نمبر دیا جائے گا جسے ہر سبق پر لکھنا ضروری ہو گا۔جب آپ کو رول نمبر مل جائے تو پھر میری طرف سے نتیجہ ملنے کی اِنتظار نہ کریں بلکہ پنے اسباق جاری رکھیں۔ میں کہیں بھی انجیل کی بشارت کے کام میں مصروف ہو سکتا ہوں لیکن ایک ہفتہ تک آپ کو جواب ضرور مل جائے گا۔

آپ دُعا کیساتھ شروع کریں اور میری بھی آپ کیلئے دُعا ہے کہ خداوند آپ کو عقل و دانش و فہم بخشے اور اِن حقائق کو سمجھنے اور ذہن نشین کرنے کا فضل عنایت فرمائے۔ آمین

دُعا گو۔۔۔نوید ملکؔ